Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹرز اپنی جارح مزاجی کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ آسٹریلین کھلاڑی حریف ٹیم پر طنز اور مذاق اڑانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے مگر اب اسٹیو اسمتھ کو خود ہی میدان میں تماشائیوں کی جانب سے سخت جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے پہلے دن ہی انگلش تماشائیوں نے اسٹیو اسمتھ پر وار کرنا شروع کر دیئے۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں کچھ تماشائیوں نے اسٹیو اسمتھ کی روتی ہوئی شکل کا ماسک پہنا ہوا تھا۔
ساؤتھ افریقہ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد اسٹیو اسمتھ پریس کانفرنس میں رو پڑے تھے اور تماشائیوں نے ان کی اسی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے سابق کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
آسٹریلوی شائقین نے 18-2017 کی ایشیز سیریز میں بین اسٹوکس کی تصویر والے ماسک پہن کر ہتھکڑیاں لگائیں تھیں کیونکہ برسٹل میں ایک جھگڑے کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔