Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور شکیب الحسن سمجھتے ہیں اس شکست کی وجہ سے ٹاپ پلیئرز کی تھکاوٹ ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں شکیب الحسن نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ میں اب روٹیشن پالیسی کی بہت ضرورت ہے تا کہ پلیئرز کو مکمل آرام مل سکے پھر انجریز اور تھکاوٹ کے خطرات کم ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ روٹیشن پالیسی سے نئے کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کا موقع ملے گا۔ شکیب الحسن نے بھارتی ٹیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے روٹیشن پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور ان کی انجریز بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم ہوتی ہیں۔
دوسری جانب بھارت کے مقابلے میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں (مشرفی مرتضٰی، محمود اللہ، مشفیق الرحیم، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمان اور مصدق حسین) کو ورلڈکپ کے دوران اور اس سے پہلے انجریز کا سامنا کرنا پڑا۔