Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فٹبال میں پرتگال کے کرسچیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کا بہت زیادہ موازنہ کیا جاتا ہے۔ دونوں فٹبالرز کے مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو زیادہ باصلاحیت قرار دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی اس موازنے میں شامل ہو گئے ہیں۔ فیفا کو اپنے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ کرسچیانو رونالڈو سب سے آگے ہیں، ان کا کیریئر بتاتا ہے کہ وہ لیونل میسی سے بھی بہت آگے ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ کرسچیانو رونالڈو کا کھیل کے لیے جذبہ قابل تعریف ہے، وہ جتنی محنت اپنے کھیل اور خود پر کرتے ہیں وہ بہت سے لوگوں کے لیے سیکھنے کا باعث بنتی ہے، میری نظر میں ایک مکمل پلیئر ہیں۔
ویرات کوہلی نے فرانسیسی فٹبالر کیلین مپابے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ورلڈکپ 2018 میں ارجنٹائن کے خلاف ان کی پرفارمنس نہیں بھول سکتا۔