Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ آندرے رسل کی جگہ ٹیم میں جیسن محمد کو شامل کیا گیا ہے۔
آندرے رسل کو ورلڈکپ کے آغاز میں ہی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ میگا ایونٹ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ اب بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انھیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا مگر وہ مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔
ویسٹ انڈین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کا کہنا ہے کہ آندرے رسل کی انجریز پر تنقید درست نہیں ہے، میں نے جب بھی آندرے رسل سے بات کی ان کی ہمیشہ پہلی ترجیح ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلنا رہی ہے، بحیثیت دوست انھیں جانتا ہوں وہ آئندہ بھی ویسٹ انڈیز کو ہی پہلے ترجیح دیں گے۔