پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے گزشتہ دنوں اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو خبریں سامنے آئیں کہ شاید مزید کچھ فاسٹ بولرز بھی طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے اور محدود اوورز کی کرکٹ کو ترجیح دیں گے۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وہاب ریاض نے اپنے فیصلے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس وقت وہ کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور وطن واپسی پر ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ وہاب ریاض نے پاکستان کی جانب سے 27 ٹیسٹ میں 34 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔