ایشیز سیریز کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوتے ہی ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی ایشیز سیریز میں شرٹ کی پشت پر نام اور نمبرز کے ساتھ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں مگر کئی کھلاڑیوں اور فینز کو یہ تبدیلی پسند نہیں آئی۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی اس تبدیلی پر بول پڑے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں بریٹ لی نے کہا کہ میں شرٹ پر کھلاڑیوں کے نام اور نمبرز لکھنے کے خلاف ہوں کیونکہ یہ بالکل بھی اچھی نہیں لگ رہی۔
بریٹ لی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ میں جو تبدیلی کرتی ہے میں اسے بہت پسند کرتا ہوں مگر اس مرتبہ غلطی کی گئی ہے۔