Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے نئے کوچز کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے مگر سوروو گنگولی نے ابھی تک اس کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی۔ سوروو گنگلولی نے بتایا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں مگر وہ فی الحال بھارتی ٹیم کے کوچ نہیں بننا چاہتے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ نئے کوچنگ اسٹاف کے بعد مستقبل میں اگر میری ضرورت ہوئی تو ضرور بھارتی ٹیم کا کوچ بننا پسند کروں گا۔ سوروو گنگولی بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔
فی الحال بھارتی ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے سوروو کنگولی نے کہا کہ میں ابھی دہلی کیپیٹلز اور کمینٹری میں مصروف ہوں جب میرے یہ کنٹریکٹ ختم ہو جائیں گے تو پھر کوچ کیلئے درخواست دوں گا۔