Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشیز ٹیسٹ کے پہلے روز امپائرز کے 7 فیصلے غلط ثابت ہوئے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے علیم ڈار اور ویسٹ انڈیز کے جول ولسن امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں انگلش اور آسٹریلوی امپائرز کو بہت اہمیت حاصل ہے مگر وہ اس سیریز میں خدمات انجام نہیں دے سکتے۔
اس حوالے سے رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں اتنی جدت آ گئی ہے کہ اب نیوٹرل امپائرز کا ہونا ضروری نہیں، آئی سی سی کو اس پر ضرور غور کرنا چاہیئے کہ بڑے ٹورنامنٹ یا پھر ایشیز سیریز میں سب سے بہترین امپائر خدمات انجام دیں۔
رکی پونٹنگ نے علیم ڈار اور جول ولسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب کرکٹ میں ٹیکنالوجی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ میدان میں امپائرز کی جانب سے اس قدر خراب فیصلے کیے جائیں۔
انھوں نے کہا گزشتہ برسوں میں ڈی آر ایس سسٹم پر کافی تنقید ہوئی مگر میں شکرگزار ہوں کہ ایشیز سیریز میں یہ ٹیکنالوجی دستیاب ہے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کے اگلے اجلاس میں اس کو اٹھاؤں گا۔