سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا مگر یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وسیم اکرم نے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلے کھیلے جانا والا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔ انھوں نے 2003 میں ہیمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سسکیس کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا جہاں انھوں نے 22 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وسیم اکرم سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا کہ اگر انھیں کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر کو ٹی ٹوئنٹی کے ابتدائی چھ اوورز میں بولنگ کرنی ہوتی تو کیسے کرتے؟ وسیم اکرم نے بتایا یہ دونوں ہی بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ہیں، میں انھیں مڈل اسٹمپ پر بولنگ کرتا اور کوشش کرتا کہ گیند باہر سوئنگ ہو۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ویرات کوہلی کو میں اوور دی وکٹ جا کر مڈل اسٹمپ پر گیند کرتا اور آوٹ سوئنگ کرتا جبکہ جوز بٹلر کیخلاف میں راؤنڈ دی وکٹ جا کر تھرڑ مین فیلڈر کو اوپر لیتا اور پھر آف اسٹمپ پر سلو بال کرتا۔