Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اپنے کیرئیر کی ابتداء سے ہی گھٹنے کی انجری کا شکار رہے تھے جس وجہ سے ان کو کرکٹ کے دوران بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایک طویل عرصے بعد شعیب اختر کی یہ مشکل ختم ہونے جا رہی ہے۔ شعیب اختر نے بتایا کہ اگلے ہفتے آسٹریلیا میں ان کے گھٹنے کا آپریشن ہونا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کا مکمل گھٹنا تبدیل کریں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کی ابتداء سے ہی اس درد کو برداشت کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انھوں نے 14 سال کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے بتایا کہ جب میں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا اس کے بعد ڈاکٹرز نے مجھے کہا تھا کہ آپ دو سال سے زیادہ کرکٹ نہیں کھیل سکتے مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور کی تکلیف کے باوجود اپنے کیرئیر کو جاری رکھا۔