Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر نے تجاویز دے دیں۔ انضمام الحق نے ٹیم کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی صدارت میں ہونے والے طویل دورانیے کے اجلاس میں کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کی بہتری کے لیے تجاویز دیں۔
سرفراز احمد نے ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق آگاہ کیا تو ہیڈ کوچ نے ورلڈکپ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کی پرفارمنس پر اطمینان ظاہر کیا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران مصباح الحق، عروج ممتاز اور سابق کپتان وسیم اکرم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
کرکٹ کمیٹی کے سربراہ وسیم خان نے آئندہ ہفتے تمام کمیٹی ممبران سے ایک بار پھر ٹیلیفونک مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ تجاویز کے حوالے سے حتمی مشاورت 6 اگست کو ہو گی۔ اس کے بعد حتمی تجاویز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوائی جائیں گی۔