Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں فتح حاصل کرنے والی انگلش ٹیم ایشیز سیریز میں بھی پرجوش نظر آ رہی ہے اور پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی گرفت مضبوط رکھی ہوئی ہے۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی یہ پرفارمنس پسند نہیں آئی اور انھوں نے انگلش ٹیم پر طنز کے تیر چلانا شروع کر دیئے ہیں۔
سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈیمین مارٹن نے اپنے ٹویٹ میں ایک تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ صبح اٹھا تو یہ تصاویر دیکھیں، ایک منٹ کے لیے مجھے ایسا لگا کہ انگلینڈ نے ایشیز سیریز جیت لی ہے مگر پھر احساس ہو کہ انھوں نے صرف وکٹ ہی حاصل کی ہے۔
ڈیمین مارٹن کے ٹویٹ کے جواب میں انگلش اور دیگر شائقین کرکٹ نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے روتے ہوئے کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔