Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کی جانب سے مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد کر دی۔ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف کھلاڑیوں نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ انھیں مکمل سیزن کھیلنے کی اجازت دی جائے لیکن پی سی بی نے کھلاڑیوں کو انکار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملکی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ستمبر کے وسط سے ہو گا جس میں تمام کھلاڑیوں کو لازمی شرکت کرنا ہو گی۔ بابر اعظم، محمد عامر، فخر زمان، عماد وسیم، فہیم اشرف اور اظہر علی کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف ہیں۔
کچھ روز پہلے پی سی بی نے کھلاڑیوں پر واضح کیا تھا کہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ پانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازم ہو گا۔ پی ایس ایل ڈرافٹ میں شمولیت کے لیے بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کو لازم قرار دیا گیا ہے۔