Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق اوپننگ بیٹسمین عامر سہیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا بہت مشکل فیصلہ ہے اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کسی کو نائب کپتان نہیں بنایا جو ان کی جگہ ٹیم کی قیادت سنبھال سکے جبکہ ایک کھلاڑی کو فوراََ کپتانی کی ذمہ داری دینا غلط فیصلہ ہو گا۔
سرفراز احمد کو 2017 میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور اس فارمیٹ میں پاکستان کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم نے برا آغاز کیا لیکن آخر میں لگاتار چار میچ جیت کر کم بیک کیا سیمی فائنل مرحلے میں جگہ نہیں مل سکی۔
کچھ روز قبل پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کی سربراہی میں ہوا جس میں پاکستان کی ورلڈکپ میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کرکٹ کمیٹی کا ایک اور اجلاس جلد متوقع ہے جس میں سفارشات مرتب کر کے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجی جائیں گی۔