Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سیزن کا 14واں میچ وینکوور نائٹس اور برامپٹن وولوز کے درمیان کھیلا گیا جہاں وینکوور نائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برامپٹن وولوز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ بابر حیات 34 اور لینڈل سمنز 30 رنز کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ڈینیئل سیمز نے چار اور ہیڈن والش نے تین وکٹیں حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں وینکوور نائٹس کی پہلی وکٹ 33 اور دوسری وکٹ 39 رنز پر گر گئی جس کے بعد چیڈوک والٹن اور شعیب ملک کے 100 رنز کا شاندار پارٹنرشپ بنی۔
چیڈوک والٹن 53 اور شعیب ملک 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس کی بدولت وینکوور نائٹس کو برامپٹن وولوز کیخلاف آٹھ وکٹوں سے کامیابی ملی۔ وینکوور نائٹس پوائنٹس ٹیبل میں سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔