Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ایشیز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں اسٹیو اسمتھ نے شاندار سینچریاں اسکور کر کے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ پہلی اننگز میں اسٹیو اسمتھ نے 144 اور دوسری اننگز میں 142 رنز اسکور کیے۔
اسٹیو اسمتھ نے جب دوسری اننگز میں سینچری اسکور کی سابق انگلش کرکٹر روب کِی نے اپنی ٹویٹ میں کہا اب یہ آفیشل ہو گیا ہے کہ اسٹیو اسمتھ، ویرات کوہلی سے بہتر کھلاڑی ہے جس پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہو گئے۔
روب کِی کے اس ٹویٹ پر ایک شخص نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "سینڈ پیپر" کو استعمال کرنے کے معاملے میں ہی اسٹیو اسمتھ، ویرات کوہلی سے بہتر ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ آپ جوئے روٹ کا موازنہ اسمتھ سے نہیں کر سکتے اس لیے دوسرے کرکٹرز کا نام لے رہے ہیں۔