گزشتہ سال ساؤتھ افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک، ایک سال جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ پابندی مکمل ہونے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کی ایشیز سیریز میں واپسی ہوئی ہے۔ کیمرون بینکرافٹ اور ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ فارمیٹ میں واپسی پر متاثرکن پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکے لیکن اسٹیو اسمتھ نے شاندار انداز میں کم بیک کیا ہے۔ ایجبیسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھوں نے 144 اور دوسری اننگز میں 142 کی زبردست اننگز کھیلیں۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ میں نے کرکٹ کو دیکھنے کے وقت میں اور اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران جن کھلاڑیوں کو دیکھا، اسٹیو اسمتھ ان میں سب سے بہترین ٹیسٹ بیٹسمین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ بہت عقلمند ہے۔