Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں مایوس کن پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے سب سے پہلے ہیڈکوچ اوٹس گبسن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انھیں عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔ اوٹس گبسن کو اگست 2017 میں دو سال کے لیے ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کے دور میں ساؤتھ افریقہ نے ہوم گراؤنڈ پر بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔
ساؤتھ افریقہ نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز بھی جیتیں لیکن سری لنکا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا مزہ چکھا۔ اس عرصے میں سری لنکا نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر اور ساؤتھ افریقہ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی۔
اوٹس گبسن کے علاوہ ٹیم مینجر اور ڈاکٹر محمد موسیٰ جی بھی کرکٹ ساؤتھ افریقہ سے الگ ہو رہے ہیں۔ موسیٰ جی 2008 سے ساؤتھ افریقہ ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں اور ان کا معاہدہ رواں سال ستمبر میں ختم ہو جائے گا۔