Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ دنوں شاہد آفریدی نے کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاندار اننگز کھیل کر بتایا کہ ان میں اب بھی دم خم باقی ہے اور اب یووراج سنگھ نے بھی بتا دیا کہ ان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ پہلے انھوں نے زبردست کیچ پکڑا اور پھر زبردست اننگز کھیلی۔
برامپٹن وولوز کے خلاف میچ میں یووراج سنگھ کے پاس لینڈل سمنز کا کیچ تو آسان آیا مگر پہلے موقع پر چھوٹنے کے باعث کیچ مشکل ہو گیا۔ یووراج سنگھ نے تیسری کوشش میں زبردست کیچ لیا۔
برامپٹن وولوز نے یووراج سنگھ کی ٹیم ٹورنٹو نیشنلز کو 223 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد تعاقب میں یووراج سنگھ نے 22 گیندوں پر 51 رنز بنائے مگر بدقسمتی سے اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔