Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم اچھے بیٹسمین سامنے لانے میں مشہور تھی مگر اب وقت تبدیل ہو گیا ہے اور بھارتی ٹیم اچھے بیٹسمینوں کے ساتھ اچھے بولرز بھی سامنے لا رہی ہے۔ ماضی قریب میں بھارتی ٹیم کو کئی اچھے فاسٹ بولرز ملے اور بھارت کو اب ایک اور فاسٹ بولر مل گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نودیپ سینی نے ڈیبیو کیا اور متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے چار اوورز میں صرف 17 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسرے میچ میں انھوں نے تین اوورز میں 27 رنز دیئے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے نودیپ سینی کی تعریف کی اور کہا کہ سینی وہ بولر ہیں جو 150 کی رفتار سے بولنگ کر سکتے ہیں، وہ ایک ایسے بولر ہیں جو اپنا بڑا نام بنا سکتے ہیں اور وہ ایسا کرنے کے لیے محنت کرتے نظر آ رہے ہیں۔