Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ایم ڈی وسیم خان کی زیرصدارت لاہور میں ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں مکی آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ مکی آرتھر نے تمام سوالوں کے جواب دیئے اور کرکٹ کمیٹی سے کہا کہ ان کا پاکستان ٹیم کے ساتھ مشن ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ انھیں کام کرنے کے لیے مزید دو سال دیئے جائیں تو وہ ٹیم کو بہتر بنا دیں گے۔ مکی آرتھر کا پی سی بی کے ساتھ معاہدہ ورلڈکپ 2019 تک تھا جو ختم ہو چکا ہے۔
اب ایک مرتبہ پھر انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 تک برقرار رکھے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کرکٹ کمیٹی 6 اگست کو ایک مرتبہ پھر مشاورت کے بعد اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے۔