بھارتی اوپنر روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تو اپنا لوہا منوایا ہی مگر ساتھ ہی ساتھ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی خود کو منوا لیا ہے۔ روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 107 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت شرما نے اپنے نام کی لاج رکھ لی اور کرس گیل سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ چھین لیا۔
یہ اعزاز بھارتی اوپنر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تین زبردست چھکے لگا کر حاصل کیا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز کرس گیل کو حاصل تھا جنھوں نے 105 چھکے لگا رکھے تھے۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 103 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور کولن منرو 92 چھکے مار کر چوتھی پوزیشن پر ہیں۔