بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ریکارڈز پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں بیٹنگ کے تقریباً تمام ریکارڈز پر اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔ اگر ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز کی بات کی جائے تو روہت شرما 2,422 رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 107 چھکے لگانے کا اعزاز بھی روہت شرما کے پاس ہے۔ روہت شرما کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی نے اب تک چار مرتبہ سو کا ہندسہ عبور نہیں کیا۔ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 20 نصف سینچریاں اور سب سے زیادہ 225 چوکے مارنے کا اعزاز حاصل ہے۔