Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پی سی بی سے کہا ہے کہ انھیں مزید دو سال ٹیم کی ذمہ داری سونپ دی جائے مگر دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ بھی مکی آرتھر کو انگلش ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔ یاد رہے مکی آرتھر کو کنٹریکٹ پہلے ختم ہو چکا تھا اور ورلڈکپ تک توسیع دی گئی تھی۔
انگلش میڈیا کے مطابق انگلینڈ نے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر بھی انگلش ٹیم کے ممکنہ کوچز کی فہرست میں شامل ہیں۔
انگلش ٹیم کے موجودہ ہیڈکوچ ٹریور بیلس کا کنٹریکٹ رواں سال ختم ہو رہا ہے۔ انھوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد انگلش ٹیم کیساتھ مزید کام نہیں کریں گے۔