Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں فیلڈنگ کے اعتبار سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی تھی۔ قومی ٹیم نے پورے ورلڈکپ میں 17 کیچز ڈراپ کیے تھے جس کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی غیرمعیاری فٹنس تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کو بہتر بنانے کیلئے ایک فٹنس کوچ کو بھرتی کرنے پر غور کر رہا ہے۔ پی سی بی نے ہیڈکوچ مکی آرتھر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم کی فٹنس اور کھانے پینے پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا کوچ بھی بھرتی کیا جائے گا۔
فٹنس کوچ کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے ان کی خوراک پر نظر رکھیں گے جبکہ وزن بڑھانے والے کھانوں پر سختی بھی کی جائے گی۔ اس حوالے سے پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان جلد ہدایات جاری کریں گے۔