Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایک سال کی پابندی کے بعد آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کیں۔ پہلی اننگز میں انھوں نے 144 رنز اسکور کیے جبکہ دوسری اننگز میں 142 رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ نے دوسری اننگز میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 25ویں سینچری اسکور کی۔
ڈان بریڈ مین کے بعد اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 25 سینچریاں اسکور کرنے والے دوسری تیزترین بیٹسمین ہیں اور وہ صرف پانچویں آسٹریلین بیٹسمین ہیں جنہوں ایشیز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کی ہوں۔
ایشیز سیریز کی گزشتہ نو اننگز میں اسٹیو اسمتھ نے پانچ سینچریاں اور دو نصف سینچریاں اسکور کر رکھی ہیں جس میں ایک ڈبل سینچری بھی شامل ہے۔