Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ نے دو سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔ ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میتھیو ویڈ صرف ایک رن بنا سکے تھے مگر دوسری اننگز میں انھوں نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کم بیک ٹیسٹ میچ میں سینچری بنا ڈالی اور 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میتھیو ویڈ نے اس سے قبل اپنا آخری ٹیسٹ میچ ستمبر 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔ انھیں مسلسل ناقص پرفارمنس کے بعد ڈراپ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
میتھیو ویڈ نے ڈراپ ہونے کے بعد وکٹ کیپنگ چھوڑ کر بطور بیٹسمین کھیلنے کا فیصلہ کیا اور شیلڈ کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد انھیں بطور بیٹسمین اسکواڈ میں شامل کیا گیا جہاں انھوں نے اپنے کم بیک میچ میں ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری سینچری اسکور کی۔