آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پہلے ایشیز ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔ ٹم پین نے دوسری اننگز میں 34 رنز اسکور کیے جس کے بعد معین علی نے ان کو پویلین روانہ کیا۔ ٹم پین پہلی اننگز میں بھی صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔
ٹم پین اب تک 22 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انھوں نے 5 نصف سینچریوں کیساتھ 1,023 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔ ٹم پین 10 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
انھوں نے بطور کپتان دس ٹیسٹ میچوں میں صرف 26 کی اوسط سے 398 رنز بنائے ہیں۔ ان کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی ملی اور 4 میں شکست ہوئی جبکہ 2 میچز ڈرا ہوئے۔