اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی انڈین پریمیر لیگ میں ایک ہی ٹیم سے کھیلتے ہیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے مگر یہ دوستی کبھی کبھی اے بی ڈویلیئرز کو پریشان کر دیتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اے بی ڈویلیئرز نے بتایا کہ ویرات کوہلی کی کسی چیز کی تعریف کرنا بھی محال ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوہلی کی جس چیز کی تعریف کرو، وہ اگلے منٹ میں آپ کے لیے وہ چیز پیش کر دیتے ہیں۔ ڈویلیئرز نے بتایا کہ میں نے کوہلی سے کہا آپ کے شوز اچھے ہیں تو انھوں نے مجھے نئے شوز دے دیئے۔ ڈویلیئرز نے کہا کہ ایک مرتبہ میرے فون کی بیٹری ختم ہوئی تو انھوں نے مجھے پاور بینک دے دیا۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے کوہلی سے کہا کہ مجھے کوفی بہت اچھی لگتی ہے تو انھوں نے مجھے کوفی مشین ہی منگوا کر دے دی۔