Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق بیٹسمین عامر سہیل نے ایک مرتبہ پھر ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے اسٹرکچر اور ٹیموں کی تعداد کم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور صرف چھ ٹیموں تک ڈومیسٹک کو محدود کرنے سے تمام کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ دکھانے کا موقع نہیں مل سکے گا۔
انھوں نے کہا کہ چھ ٹیموں کے منصوبے کو پہلے پی سی بی کی جنرل باڈی کے سامنے رکھنا چاہیئے، اس کے بعد بورڈ آف گورنرز کے سامنے رکھنا چاہیئے اور آخر میں اس کو حکومت کے پاس بھیجنا چاہیئے لیکن بدقسمتی سے صرف ایک شخص کی خواہش پر ایک ریاستی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے تمام غیرآئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔