پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور عماد وسیم جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ انھیں ہر جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے حسن علی اور عماد وسیم کو مبارک باد دی ہے۔ کراچی میں ایک تقریب کے موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں کو مبارک باد دیتا ہوں اور خواہش ہے کہ دونوں کی آنے والی زندگی آسان اور خوشیوں سے بھری ہو۔ سرفراز احمد سے سوال ہوا کہ شعیب ملک کے بعد اب حسن علی بھی بھارت سے دلہن لا رہے ہیں اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر انھوں نے کہا کہ نئی بھابی کو ویلکم کہیں گے۔