حسن علی کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں ہو گا جس کے بعد رخصتی دو، تین ماہ میں ہو گی۔ قومی کرکٹر حسن کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے پلیئرز ہمارے اچھے دوست ہیں، میں پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کو شادی میں مدعو کرنا چاہوں گا، اگر بھارتی کھلاڑی ان کی شادی میں شریک ہوں گے تو انھیں بڑی خوشی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم میں کسی کو سربالا بنانا پڑے تو شاداب خان ان کی اولین ترجیح ہو گی کیونکہ وہ میرا بہترین دوست ہے۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ قومی ٹیم میں سے کسی اور کو گھوڑے پر بٹھانا پڑا تو فہیم اشرف ان کی ترجیح ہوں گے، ان کے دستیاب نہ ہونے پر ان کی ترجیح فخر زمان یا بابر اعظم ہوں گے۔