فاف ڈوپلیسی ساؤتھ افریقی ٹیم کو ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک بھی نہ لے جا سکے مگر اس کے باوجود ان کی شاندار پرفارمنس پر انھیں ایک بڑا اعزاز مل گیا۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے فاف ڈوپلیسی کو کرکٹر آف دی ایئر اور ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نواز دیا۔
ساؤتھ افریقہ میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں کوئنٹن ڈی کوک کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر اور ڈیوڈ ملر کو ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویمنز ٹیم کی کپتان ڈین وین نیکرک ویمن پلیئر آف دی ایئر قرار پائیں۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو تھبانگ مورو کا کہنا ہے کہ ٹیم نے فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ہوم اور اوے سیریز جیتیں اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، وہ ان دونوں ایوارڈز کے حقدار تھے۔