Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹسمین بابر اعظم ان دنوں انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں وہ سمرسیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بابر اعظم مسلسل رنز اسکور کر رہے ہیں جس وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے لاکھوں لوگوں نے سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کی ویب سائٹ کا رخ کیا جس وجہ سے ان کی ویب سائٹ کا سرور کریش کر گیا۔ اس کے بعد سمرسیٹ ٹیم کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایگزیکٹو بین ویرن نے سرور کو اپ گریڈ کیا۔
گزشتہ ہفتے سسیکس کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 83 رنز اسکور کیے تھے اور تقریباََ 15 لاکھ لوگوں نے یوٹیوب پر ان کی بیٹنگ دیکھی۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے چھ میچوں میں 267 رنز اسکور کر چکے ہیں جس میں دو نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔
#Pakistan#Somerset