Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائز مالکان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی اور مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان سے ملاقات کی۔ فرنچائز مالکان نے اپنے تحفظات چیئرمین پی سی بی کے سامنے رکھے جس پر طویل مشاورت کے بعد چند اہم فیصلے کیے گئے اور پی سی بی فرنچائز مالکان کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کی جنرل کونسل کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ پی ایس ایل فائیو میں ملکی کرکٹرز کو معاوضہ ڈالرز کے بجائے پاکستانی روپے میں دیا جائے گا جبکہ غیرملکی کرکٹرز کو ادائیگی ڈالرز میں ہی کی جائے گی۔
پی ایس ایل فرنچائزز نے درخواست کی کہ ٹیم فیس کے لیے ڈالر کا ایک ریٹ مقرر کیا جائے جس پر پی سی بی نے ایک کمپنی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
اس ملاقات میں فرنچائزز کے مالکانہ حقوق مستقل طور پر انھیں سونپنے پر بھی مشاورت ہوئی۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا کہ اس حوالے سے ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو اس کا طریقہ کار طے کرے گی۔