ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو سابق اور موجودہ کرکٹرز نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے ان کو شاندار ٹیسٹ کیرئیر پر مبارکباد پیش کی۔ ساؤتھ افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اعدادوشمار جھوٹ نہیں بولتے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیل اسٹین کے اعدادوشمار سب سے اچھے ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل اسٹین گیم کے اصل چیمپئن ہیں۔ ویرات کوہلی نے ڈیل اسٹین کو "اسپیڈ مشین" قرار دیا۔ سابق کیوی آل راؤنڈر اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ ڈیل اسٹین اپنے دور کے بہترین کھلاڑی ہیں۔
زمبابوے کے سابق کرکٹر پومی مبانگوا نے ڈیل اسٹین کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ اسٹین بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے ڈیل اسٹین کو لیجنڈ قرار دیا۔
جیسن گلیپسی نے کہا کہ ڈیل اسٹین بہت زبردست کھلاڑی ہیں۔ ساؤتھ افریقہ آل راؤنڈر نے اسٹین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے پیار ہے۔