Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کو چار روز گزر چکے ہیں جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مکی آرتھر، سرفراز احمد اور انضمام الحق نے کرکٹ کمیٹی کو ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس اجلاس کے ایجنڈے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ شامل نہیں تھا لیکن خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹا دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کے لیے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کا نام تجویز کیا ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کو سونپنے کی تجویز دی ہے۔
مکی آرتھر نے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہشمند ہیں اس لیے ان کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع کی جائے۔