Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیل اسٹین نے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر بڑھانا چاہتے ہیں اس لیے طویل فارمیٹ میں وہ مزید نہیں کھیلیں گے۔ ڈیل اسٹین نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے بہترین فارمیٹ ہے۔
ڈیل اسٹین گزشتہ لمبے عرصے سے انجری مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ورلڈکپ 2019 میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ انھوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2004 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں وہ مارکس ٹریسکوتھک اور مائیکل وان جیسے معروف بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ 439 وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے ایک اننگز میں 26 مرتبہ پانچ یا اس زائد وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے 2013 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 60 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی بہترین بولنگ ثابت ہوئی۔