Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں افغان شائقین گراؤنڈ اور گراؤنڈ کے باہر جھگڑا کرتے رہے۔ کچھ افراد کو تو اسی وقت گرفتار کر لیا گیا تھا مگر کچھ بچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے 9 افغان باشندوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہنگامہ آرائی کرنے والے افغان شائقین کی نشاندہی کی۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کا کہنا ہے انھیں ان 9 افراد کی تلاش ہے اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ورلڈکپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی جس کے بعد گراؤنڈ کے باہر بھی افغان شائقین کے گروپس پاکستانی شائقین پر حملے کرتے دیکھے گئے تھے۔