Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا نام چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے گردش کر رہا ہے۔ کراچی میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی عہدے کے لیے پی سی بی نے ان سے رابطہ نہیں کیا جب رابطہ کیا جائے گا تو سب کو پتہ لگ جائے گا۔
سرفراز احمد کے مستقبل کے حوالے سے معین خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو ہٹانے کی باتیں ابھی قبل از وقت ہیں اگر ہم سرفراز کو کپتانی سے ہٹاتے ہیں تو ہمارے پاس ایسا کونسا آپشن ہے جو ان کی جگہ لے سکتا ہے۔
مکی آرتھر کی جانب سے سرفراز احمد کو ہٹانے کی تجویز دینے پر معین خان نے کہا کہ اگر واقعی مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو ہٹانے کی تجویز دی ہے تو یہ بہت غلط بات ہے۔