Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشیز سیریز 2019 کے پہلے ٹیسٹ میں جہاں اسٹیو اسمتھ نے جیت میں کردار ادا کیا وہیں دوسری اننگز میں نیتھن لائن نے انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 487 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈیکلیئر کی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 397 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں نیتھن لائن اور پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں۔ نیتھن لائن نے بیس اوورز میں 49 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پیٹ کمنز نے بھی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیتھن لائن نے اس شاندار پرفارمنس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹوں کا ہندسہ عبور کر لیا۔ انھوں نے 87 ٹیسٹ میچوں میں 31.87 کی اوسط سے 352 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وہ شین وارن کے بعد 350 سے زائد وکٹیں لینے والے دوسرے آسٹریلوی اسپنر ہیں۔