Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشیز سیریز 2019 کے پہلے ٹیسٹ میں دو سنچریاں بنا کر اسٹیو اسمتھ نے کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ لیجنڈری سابق بیٹسمین اسٹیو وا بھی اسمتھ کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اسٹیو وا نے کہا کہ میں نے کبھی اسٹیو اسمتھ جیسی بیٹنگ اور ان کے جیسی تیاری کرتے کسی کو نہیں دیکھا۔
انھوں نے کہا کہ اسمتھ کی خوبی ہے وہ جانتے ہیں کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کس وقت کرنا ہے، وہ یہ بھی جانتے ہیں مخالف ٹیم کیا کر رہی ہے اور کیا کرنے جا رہی ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں اسمتھ کے پاس تمام ہی جواب ہیں اس لیے وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ اسٹیو وا نے مزید کہا کہ اسمتھ ہر گیند کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور بیٹنگ کے دوران ان کا دماغ کمپیوٹر کی طرح چلتا ہے۔