Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کیلئے بورڈ اور فرنچائز مالکان کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کراچی اور فائنل لاہور میں کرانے پر غور کیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے پی ایس ایل فرنچائز مالکان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو نجی ہوٹل میں ظہرانہ دیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فرنچائز مالکان نے لیگ کے پاکستان میں انعقاد پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس کے بعد پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کیلئے فرنچائز مالکان اور بورڈ کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بورڈ اور فرنچائز مالکان غیرملکی کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس کو سیکیورٹی بریفنگ دیں گے اور سیکیورٹی سے متعلق ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اجلاس میں پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل پر غور کیا گیا اور جنرل کونسل کا اجلاس بھی جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ پی ایس ایل فائیو کے شیڈول کی منظوری بھی جنرل کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔
پی ایس ایل فائیو کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے کم از کم تین میچز پشاور میں بھی منعقد کرائے جائیں۔