Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نوودیپ سینی کو کیریئر کے آغاز پر ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا۔ نودیپ سینی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
فاسٹ بولر نے اپنے 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی تھیں مگر اسی میچ میں نیکولس پورن کو آؤٹ کر کے اشارہ کرنا انھیں بھاری پڑ گیا۔
یہ واقعہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے چوتھے اوور میں پیش آیا جب نودیپ سینی نے نکولس پورن کو آؤٹ کیا اور آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت انھیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔
نودیپ سینی کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ نوودیپ سینی نے اپنی سزا قبول کر لی لہذا اس لیے اب باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں۔