Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ کے مختصرترین فارمیٹ میں اپنے 8 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ اے بی ڈویلیئرز انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں مڈل سیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انھوں نے سمرسیٹ کیخلاف 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 8 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
اے بی ڈویلیئرز ٹی ٹوئنٹی کی 273 اننگز میں 8,027 رنز بنا چکے ہیں اور اس ریکارڈ فہرست میں انھوں نے ایرون فنچ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایرون فنچ نے 254 اننگز میں 8,026 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
اے بی ڈویلیئرز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کی فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ اس لسٹ میں سب سے پہلا نمبر کرس گیل کا ہے جن کے کریڈٹ پر 12,808 رنز ہیں۔
#South Africa#Middlesex