Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو آسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے ایشیز سیریز 2019 کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 144 رنز بنا کر بکھری ہوئی آسٹریلوی ٹیم کو بچایا اور پھر دوسری اننگز میں 142 رنز اسکور کر کے میزبان ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
اسٹیو اسمتھ کی میچ میں شاندار بیٹنگ، دوسری اننگز میں پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کی عمدہ بولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم نے ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کی اور دو سینچریاں اسکور کرنے والے اسٹیو اسمتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مجموعی طور پر یہ ایشیز سیریز میں اسٹیو اسمتھ کا چھٹا مین آف دی میچ ایوارڈ تھا۔ اسی کے ساتھ انھوں نے ایشیز سیریز میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والی فہرست میں رکی پونٹنگ، این بوتھم اور شین وارن کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایشیز سیریز کی تاریخ میں اسٹیو اسمتھ سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ رکی پونٹنگ، این بوتھم اور شین وارن نے یہ اعزاز پانچ، پانچ بار اپنے نام کیا تھا۔