Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ایشیز سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو 398 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم صرف 146 رنز ہی بنا سکی اور آسٹریلیا نے 251 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 2001 کے بعد ایجبیسٹن کے گراؤنڈ پر کسی بھی فارمیٹ میں پہلی مرتبہ شکست دی ہے۔ آخری مرتبہ کینگروز نے انگلینڈ کو اس میدان پر ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 118 رنز سے شکست دی تھی۔
اس کے بعد ایجبیسٹن کے میدان پر دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ون ڈے میچز کھیلے گئے جہاں چار میچوں میں انگلینڈ نے فتح سمیٹی اور تین میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
اس دوران اسی میدان پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گئے جس میں سے دو انگلینڈ نے جیتے اور ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی انگلینڈ کو ہی کامیابی ملی تھی۔