Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سینچری مکمل کر لی۔ فاسٹ بولر نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں انھوں نے 3 شکار کیے جبکہ دوسری اننگز میں 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔
پیٹ کمنز نے 21 ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کیں اور تیزترین سو وکٹیں حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر چوتھے آسٹریلوی بولر بن گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ چارلی ٹرنر اور کلیری گریمٹ کے نام ہے جنہوں نے 17 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ انگلش بولر جارج لوہمن کے پاس ہے جنہوں نے 16 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔