بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ایک سال کی پابندی کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی کی ہے اور ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کر کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔
اپنی شاندار واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، پہلے ٹیسٹ میچ کے دن مجھے کرسمس جیسی خوشی محسوس ہوئی۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میں نے کسی بھی کرکٹ میں دو اننگز میں دو سینچریاں نہیں بنائیں اور ایسا ایشیز سیریز میں میرے کم بیک میچ میں ہوا جس کی بےحد خوشی ہے۔
آسٹریلوی بیٹسمین نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ سے پیار ہے اور یہی ٹیسٹ کرکٹ انگلینڈ کے خلاف ہو تو اور مزہ آتا ہے۔ کراؤڈ کے حوالے سے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ سینچریاں بنا کر جب پویلین کی جانب گیا تو کراؤڈ نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔