آندرے رسل کو انجری مسائل کی وجہ سے بھارت کے خلاف ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز سے باہر کر دیا گیا تھا مگر اب خبر یہ سامنے آئی ہے کہ آندرے رسل کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لیں گے۔ اس اقدام پر آندرے رسل پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے لیکن کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو ان کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو جونی گریو کا کہنا ہے کہ آندرے رسل کو بھارت کے خلاف سیریز سے دستبردار کرا کر کینیڈا میں لیگ کھیلنے کی اجازت دینا بحالی پروگرام کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے آندرے رسل کو بحیثیت بیٹسمین کھیلنے کی اجازت دی ہے اور ہمارے فیزیو لیگ میں ان کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔ جونی گریو نے مزید کہا کہ لیگ کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کافی فرق ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑی کا سو فیصد فٹ ہونا ضروری ہے۔